Monday, February 10, 2025, 9:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارک باد دیتے ہیں: چین

پاکستان کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارک باد دیتے ہیں: چین

نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں : ماؤ ننگ

by NWMNewsDesk
0 comment

چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کیے گئے جس پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

چین کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں حکومت سازی میں تاخیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پر قائم رہ سکتے ہیں اور متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

چین کی ترجمان نے مزید کہا کہ ایک قریبی اور دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے اور پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان کی متعلقہ جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گی۔

banner

واضح رہے کہ پاکستان میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات 8 فروری کو ہوئے تھے، نتائج کے اعلان کے بعد اب سیاسی جماعتیں حکومت سازی کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024