Tuesday, April 29, 2025, 9:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست

چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست

کیویز کے 221 رنز کے تعاقب میں پاکستان 105 رنز پر ڈھیر

by NWMNewsDesk
0 comment

نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے دی۔

ماؤنٹ مانگا نوئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے

کیوی بلے بازوں نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 59 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور 3.5 اوورز میں ہی 50 رنز بٹور لیے۔

حارث رؤف نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر44 رنز بنانے والے ٹم سیفرٹ کو خوشدل شاہ کے شاندار کیچ کی بدولت آؤٹ کردیا۔

banner

ٹِم سیفرٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی کیوی بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور 6 اوورز کے پاور پلے میں 79 رنز بناڈالے جبکہ محض 7.2 اوورز میں 100 رنز مکمل کرلیے۔

نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 108 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنانے والے مارک چیپمین کو حارث رؤف نے کلین بولڈ کیا۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 134 رنز پر گری،20 گیندوں پر 50 رنز بنانے والے فن ایلن کو عباس آفریدی نے حسن نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا جبکہ چوتھی وکٹ 139 رنز پر گری، 3 رنز بنانے والے جیم نیشم ابرار احمد کی گیند پر وکٹ کیپر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

149 کے مجموعی اسکور پر کیویز کو پانچواں نقصان اٹھانا پڑا، 3 رنز بنانے والے مچل ہے کو بھی ابرار احمد نے محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 206 رنز پر گری، 29 رنز بنانے والے ڈیرل مچل کو حارث رؤف نے عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 220 رنز اسکور کیے۔

221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، کیویز نے 5 میچز کی سیریز میں 31 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

محمد حارث 2، حسن نواز، سلمان علی آغا اور شاداب خان ایک ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، عرفان خان 24 رنز بناکر ہمت ہارگئے، خوشدل شاہ صرف 6 رنز بناسکے جبکہ عباس آفریدی بھی ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالصمد 44 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 6،6 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، زکرے فولکس نے 3جبکہ وِل اورورکی، اش سوڈھی اور جیمز نیشم نے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024