Monday, January 13, 2025, 4:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کی زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی

پاکستان کی زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی

ابرار احمد اور سفیان مقیم نے تین تین، حارث رؤف نے دو جب کہ جہاں داد خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 57 رنز شکست دے دی ہے۔ 

زمبابوے کے شہر بلوائیو میں اتوار کو کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ تیسرے اوور میں 18 رنز پر اس وقت گری جب عمیر یوسف 16 رنز پر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد صائم ایوب اور عثمان خان نے اننگز کو آگے بڑھایا۔

صائم ایوب 24 رنز بنا کر آٹھویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 57 رنز تھا۔

banner

اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تاہم وہ اور عثمان خان زیادہ طویل پارٹنرشپ نہ بنا سکے اور 91 کے مجموعی اسکور پر عثمان خان بھی 39 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے جس کے بعد طیب طاہر میدان میں اترے۔

کپتان سلمان علی آغا بھی صرف 13 رنز کا اضافہ کرکے 100 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔

ان چار کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرنا بند ہو گئیں اور آخری کے پانچ اوور طیب طاہر اور عرفان خان نے بلے بازی کی۔

ان دونوں کھلاڑیوں نے 20 اوورز میں پاکستان کا اسکور 165 رنز تک پہنچا دیا۔ طیب طاہر نے ایک چھکے اور چار چوکے لگا کر 39 رنز بنائے جب کہ عرفان خان نے تین چوکوں کی مدد سے 27 رنز کا اضافہ کیا۔

یوں پاکستان نے زمبابوے کو 20 اوورز میں جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔

زمبابوبے کو تیز آغاز کے باوجود تیسرے اوور سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب باؤلر ابرار احمد نے اس اوور کی پہلی اور پانچویں بال پر وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس اوور میں انہوں نے ایک چھکا بھی کھایا لیکن انہوں نے دونوں کھلاڑیوں کو بولڈ کرکے میزبان ٹیم پر دباؤ میں بھر پور اضافہ کیا۔

اس کے بعد زمبابوے کے تادیوناشے مرومانی اور سکندر رضا نے اسکور کو مستحکم کیا اور نویں اوور میں 77 رنز تک پہنچا دیا۔

نویں اوور میں مرومانی 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد زمبابوے کے کھلاڑی ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے چلے گئے۔

میزبان ٹیم کا اسکور جب 95 تھا تو سکندر رضا بھی 39 رنز بنا کر جہاں داد خان کا نشانہ بن گئے یہ زمبابوے کے چھٹے کھلاڑی تھے جن کی پویلین واپسی ہوئی تھی۔ بعد ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا اور یوں پوری ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

اس طرح پاکستان کو اس پہلے میچ میں 57 رنز سے کامیابی ملی۔

پاکستان کے ابرار احمد اور سفیان مقیم نے تین تین، حارث رؤف نے دو جب کہ جہاں داد خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں کامیابی کے بعد پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اس سیریز کا دوسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا جب کہ آخری میچ جمعرات کو ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024