Monday, May 12, 2025, 12:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر تمام قسم کی پروازوں کے لیے بحال

پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر تمام قسم کی پروازوں کے لیے بحال

ایئرلائن کی جانب سے فضائی بندش کے باعث متاثر ہونے والے مسافروں سے معذرت بھی کی گئی ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے آج اعلان کیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود مکمل طور پر تمام قسم کی پروازوں کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔

پاکستان میں فضائی حدود کی مکمل بحالی کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 750، جسے علی الصبح حفاظتی تدبیر کے تحت کوئٹہ میں اتار لیا گیا تھا، اب رات 9 بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ وہ مسافر جو اپنے گھروں کو واپس چلے گئے تھے یا جنہیں ہوٹلوں میں عارضی طور پر ٹھہرایا گیا تھا، ان سے دوبارہ رابطہ کیا جا رہا ہے اور انہیں ایئرپورٹ واپس بلایا جا رہا ہے تاکہ ان کی پروازیں شیڈول کے مطابق مکمل کی جا سکیں۔

banner

پی آئی اے نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ تمام طیارے اور دیگر اہم سازوسامان جو فضائی بندش کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے تھے، اب دوبارہ آپریشنل ایریاز میں منتقل کیے جا رہے ہیں تاکہ جلد از جلد معمول کے آپریشن کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔

ایئرلائن کی جانب سے فضائی بندش کے باعث متاثر ہونے والے مسافروں سے معذرت بھی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ’ہمیں اندازہ ہے کہ مسافروں کو اس صورتحال کے باعث شدید زحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم موجودہ حالات کے تناظر میں یہ حفاظتی اقدامات ناگزیر تھے۔ ہم اپنے مسافروں کے تعاون اور صبر کے شکر گزار ہیں۔‘

پی آئی اے حکام کے مطابق دیگر متاثرہ پروازوں کا شیڈول بھی بحال کیا جا رہا ہے اور رات 10 بجے سے ایئرلائن کا باقاعدہ فلائٹ آپریشن مکمل طور پر شروع ہو جائے گا۔ ان پروازوں میں وہ تمام فلائٹس شامل ہیں جو فضائی بندش کے باعث ملتوی یا تاخیر کا شکار تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024