Thursday, March 27, 2025, 1:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کی ٹیکس آمدنی آئی ایم ایف ہدف سے کم رہی : فچ

پاکستان کی ٹیکس آمدنی آئی ایم ایف ہدف سے کم رہی : فچ

غیر ملکی رقوم تک رسائی میں خرابی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدنی آئی ایم ایف ہدف سے کم رہی ہے جبکہ پرائمری سرپلس آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ رہا ۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2026 میں پاکستان کو 22 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، جو کچھ مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں۔

فنچ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو اب بھی آئی ایم ایف سے کافی فنڈز حاصل کرنے میں ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

پاکستان کی حکومت کو رواں مالی سال میں آئی ایم ایف جیسی بین الاقوامی تنظیموں سے تقریباً 6 بلین ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ تاہم، اس رقم میں سے تقریباً 4 بلین ڈالر نئے منصوبوں کی فنڈنگ ​​کے بجائے موجودہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

banner

ایجنسی نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کی غیر ملکی رقوم تک رسائی مزید خراب ہوتی ہے تو یہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائربڑھنے اوربیرونی فنانسنگ کی ضرورت میں کمی جولائی میں مثبت ریٹنگ کا سبب ہوسکتی ہے

فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کررہا ہے، پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پرپیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اورکثیرجہتی فنانسنگ کے لیے ہے۔

فچ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد کرنا صارف مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی نمو 3 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔

اس کے علاوہ ترسیلات، زرعی برآمدات، سخت مانیٹری پالیسی سےکرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 1.2ارب ڈالرسرپلس رہا، زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں مگر ذخائر مالی ضرورت سے کم ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024