47
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان میں ایک اور خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے۔
کوہستان کولئی پالس کے تھانہ میں 24 نومبر کو درج مقدمے کے مطابق مقتولہ اور ایک دوسری لڑکی پر الزام تھا کہ انہوں نے علاقے کے دو نوجوانوں کے ساتھ موبائل فون پر تصاویر بنوائیں۔
ایف آئی آر کے مطابق تصاویر وائرل ہونے کے بعد مقتولہ کے والد اور چچا نے غیرت کے نام پر لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی تصاویر میں مقتولہ کے علاوہ ایک اور لڑکی اور دو لڑکے بھی موجود ہیں جو واقعے کے بعد روپوش ہو گئے ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔