Sunday, January 26, 2025, 6:56 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران سپاہی ہلاک

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران سپاہی ہلاک

سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں: آئی ایس پی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران ایک سپاہی ماراگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سراروغہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی جان سے گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک سپاہی احمد علی کی عمر 26 سال اور تعلق ضلع چارسدہ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024