53
پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔
وزیراعظم کاکڑ نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی مدبرانہ قیادت میں فلسطینی کاز کے فروغ کیلئے سعودی عرب کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کے لیے پاکستان سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔