Wednesday, December 11, 2024, 11:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاک افغان سرحد پر کشیدگی؛ طورخم کراسنگ ایک بار پھر بند

پاک افغان سرحد پر کشیدگی؛ طورخم کراسنگ ایک بار پھر بند

فائرنگ سے تین پاکستانی سیکورٹی اہلکار زخمی، دو افغان ہلاک ہونے کی اطلاعات

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا اہم باب طورخم بارڈرجمعے کو پانچویں روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے

12 اگست کی شام طورخم بارڈر اس وقت بند ہوا جب افغان حکام پاکستان کی سرحد پر تعمیراتی کام کر رہے تھے۔

پاکستان نے تعمیراتی کام کو خلاف ورزی قرار دے کر افغان حکام کو منع کر دیا جس کے بعد دونوں جانب سے سیکورٹی فورسز نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کا ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیا۔

طورخم بارڈر پر سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں تین پاکستانی سیکورٹی فورسز کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ افغانستان میں دو شہریوں کے جان سے جانے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہے۔

banner

دونوں ممالک کے حکام کے مابین تنازعے پر طورخم بارڈر پر ایف سی کمپاؤنڈ میں فلیگ میٹنگ بھی ہو چکی ہے، جس میں دونوں جانب سے فائر بندی پر رضامندی ظاہر کی گئی۔
تاہم اب تک طورخم گیٹ کو مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کے لیے نہیں کھولا گیا ہے۔ طورخم گیٹ کی بندش سے سینکڑوں مال بردار گاڑیاں پاک افغان شاہراہ پر کھڑی ہیں جن میں بیشتر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024