Monday, May 12, 2025, 3:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاک-بھارت کشیدگی پر اقوام متحدہ کی ثالثی کی پیشکش

پاک-بھارت کشیدگی پر اقوام متحدہ کی ثالثی کی پیشکش

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور امن کے لئے وہ اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہیں؛ انتونیو گوتریس

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

عالمی ادارے کے ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس وقت ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ سے گریز کریں کیوں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور امن کے لئے وہ اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

banner

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پہلگام واقعہ کی مذمت کرتا ہے، شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہا یسی محاذ آرائی سے بچنا چاہیے جس سے جنگ کا خطرہ ہو، دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کی صورتحال باعث تکلیف ہے، اقوام متحدہ ایسے اقدامات کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی کم کرے۔

واضح رہے کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

پاکستان نے پہلگام حملے کو ’فالس فلیگ‘ آپریشن قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کے تحت بھارتی سفارتی عملے کو بھی 30 افراد تک محدود کر دیا گیا تھا اور واہگہ بارڈر بند کردیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024