Wednesday, November 13, 2024, 6:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاک فوج کو لکی مروت سے نکلنے کے لیے 6 روز کی ڈیڈ لائن

پاک فوج کو لکی مروت سے نکلنے کے لیے 6 روز کی ڈیڈ لائن

پولیس اہلکاروں نے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں حملوں کے خلاف پولیس اہلکاروں نے پانچ روز سے جاری دھرنا مذاکرات کے بعد ختم کر دیا ہے۔

فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق احتجاجی پولیس اہلکاروں نے فوج کو لکی مروت سے نکلنے کے لیے چھ روز کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ اگر مقررہ ڈیڈ لائن تک آرمی علاقے سے نہ نکلی تو پولیس اہلکار دوبارہ احتجاج شروع کر دیں گے۔

فوج کو ضلع سے نکالنے کی ذمہ داری آر پی او بنوں عمران شاہد نے لی ہے۔

معاہدے کے تحت فوج پولیس کے اختیارات میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔

banner

معاہدے کے مطابق پولیس کو بکتر بند گاڑیاں دی جائیں گی

معاہدے کے تحت دھرنے میں شریک پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی

مذاکرات کی کامیابی کے بعد پانچ روز سے بند انڈس ہائی وے اور لکی مروت کی دیگر تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

احتجاجی پولیس اہلکاروں کا دعویٰ تھا کہ اگر انہیں مکمل اختیار دیا جائے تو تین ماہ میں دہشت گردی ختم کر دیں گے۔

پولیس نے ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ احتجاجی پولیس اہلکاروں، اعلیٰ حکام سمیت مقامی مشیروں پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024