Sunday, March 23, 2025, 11:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پرویزالٰہی کی گرفتاری، ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

پرویزالٰہی کی گرفتاری، ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

لاہور ہائیکورٹ کا آئی جی اسلام آباد کو 18 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کے حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو گرفتار کرنے پر انسپکٹر جنرل(آئی جی) پولیس اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے انہیں 18ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کی۔

عدالت نے آئی جی پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خان کے پیش نہ ہونے پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور انہیں 18ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

آئی جی اسلام آباد کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئی جی اسلام آباد کو بتائیں کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنا ان کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

banner

عدالت نے باور کرایا کہ آئی جی کو عدالت کے حکم پر پیش ہونا ہی پڑے گا، انہوں نے کس طرح سے پیش ہونا ہے، یہ ان پر منحصر ہے،آئی جی اسلام آباد خود پیش ہوں گے تو اور بات اور ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024