Monday, December 9, 2024, 7:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پنجاب میں اسموگ 11 ملین بچوں کے لیے سنگین خطرہ: یونیسیف

پنجاب میں اسموگ 11 ملین بچوں کے لیے سنگین خطرہ: یونیسیف

لاہور اور کئی دیگر اضلاع میں گزشتہ ہفتے فضائی آلودگی کی سطح نے ریکارڈ توڑ دیئے

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں شدید آلودہ فضا لوگوں، بشمول پانچ سال سے کم عمر کے 1.1 کروڑ سے زیادہ بچوں کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن رہی ہے۔

یونیسیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور کئی دیگر اضلاع میں گذشتہ ہفتے فضائی آلودگی نے ریکارڈ توڑ دیئے، جو عالمی ادارہ صحت کے فضائی معیار کے رہنما اصولوں سے سو گنا زیادہ تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شہروں میں سینکڑوں افراد، بشمول درجنوں بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اور آلودگی اتنی شدید ہے کہ یہ خلا سے بھی نظر آتی ہے۔

یونیسیف کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات میں سے تقریباً 12 فیصد فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی تھیں۔

banner

پنجاب میں حکام نے اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں اسکول نومبر کے وسط تک بند کر دیئے ہیں تاکہ بچوں کو اسموگ سے بچایا جا سکے

اس کے علاوہ، 17 نومبر تک پارکوں، چڑیا گھروں، کھیل کے میدانوں اور دیگر تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ عوام کو فضائی آلودگی سے بچایا جا سکے۔

صوبائی حکومت نے لاہور میں ہر شخص کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، جبکہ 50 فیصد ملازمین کو شہر میں ’گرین لاک ڈاؤن‘ کے حصے کے طور پر گھر سے کام کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ ریستورانوں میں فلٹر کے بغیر بار بی کیو کرنے پر پابندی ہے اور شادی ہالز کو رات 10 بجے بند کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024