Saturday, January 18, 2025, 7:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی

پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی افریقہ نے منگل کو تین ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

ڈربن کے کنگز میڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنائے۔

پاکستان نے ہدف کے تعاقب کا مایوس کن آغاز کیا

پاکستان کو پہلا نقصان تیسرے اوور کی تیسری گیند پر بابر اعظم کی صورت میں ہوا، وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد صائم ایوب کریز پر آئے۔ انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات چوکوں کی مدد سے 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

banner

عثمان خان 9، طیب طاہر 18، شاہین شاہ آفریدی 9، عرفان خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

صائم ایوب 31 اور طیب طاہر نے 18 رنز بنائے، اس کے علاوہ پاکستان کا کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آل راؤنڈر جارج لنڈے نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر نہ صرف 24 قیمتی رنز بنائے بلکہ چار اوورز میں 21 رنز بنا کر چار وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ڈیوڈ ملر نے برق رفتار 82 رنز صرف 40 گیندوں پر بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے تین، تین جبکہ عباس آفریدی نے دو اور سفیان مقیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024