Sunday, September 15, 2024, 3:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پیرس اولمپکس: امریکہ کے نوح لائلز نے 100 میٹر کی ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا

پیرس اولمپکس: امریکہ کے نوح لائلز نے 100 میٹر کی ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا

نوح لائلز نے 100میٹر دوڑ کا فاصلہ 9.87 سیکنڈز میں عبور کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ایتھلیٹ نوح لائلز تمام تر قیاس آرائیوں کو دفن کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کے سب سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 100میٹر فائنل کی ریس جیت کر امریکہ کو 20سال بعد اس شعبے میں گولڈ میڈل جتوا دیا۔

27 سالہ امریکی نوح لائلز نے 100میٹر دوڑ کا فاصلہ 9.87 سیکنڈز میں عبور کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، اس مقابلے میں جمیکا کے کشین تھامس نے چاندی جبکہ امریکا کے فریڈ کرلے نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

نوح لائلز نے اتوار کے روز 100 میٹر اولمپک کی فائنل ریس سیکنڈ کے پانچ ہزارویں حصے میں جیت کر امریکہ کو اولمپک گولڈ میڈل جتوا دیا۔

اس قریبی مقابلے میں لائلز کا خیال تھا کہ وہ طاقتور کیشین تھامسن کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، لیکن بڑی اسکرین نے جمیکن کشین تھامسن کے ساتھ ان کا اسکور برابر ہونے کے باوجود چند سیکنڈ کے فرق سے انہیں فاتح قرار دیا گیا۔

banner

نوح لائلز نے فاصلہ 9.79 سیکنڈز میں طے کیا جو ان کا 100 میٹر کی دوڑ میں بہترین وقت بھی ہے۔

اس سنسنی خیز مقابلے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر ریس 99 میٹرز کی ہوتی، تو تھامسن چوتھی مرتبہ 100 میٹر دوڑ میں فتح کا جشن منا رہے ہوتے، لیکن برق رفتار لائلز نے اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ماہرانہ انداز میں وقت پر فنیشنگ لائن عبور کرکے اولمپک میڈل اپنے نام کیا۔

اس مقابلے کے بعد انہوں نے اپنی فتح کا اعلان اپنی شرٹ کو پھاڑ کر مخصوص انداز میں کیا۔

2004 میں جسٹن گیٹلن کے بعد 100 میٹر اولمپک ریس میں فتح حاصل کرنے والے پہلے امریکی مرد لائلز کا کہنا تھا کہ یہ وہی ایک چیز تھی جسے میں چاہتا تھا، یہ ایک مشکل مقابلہ تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سب سے بڑے اسٹیج پر انتہائی دباؤ کے باوجود یہ مقابلہ جیتا ہے۔

مزید براں، اس مقابلے میں امریکن فریڈ کرلی نے 9.81 سیکنڈز میں فنشنگ لائن عبور کرکے کانسی جبکہ جنوبی افریقہ کے اکانی سمبنی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024