Sunday, September 15, 2024, 4:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پیرس اولمپکس: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیرس اولمپکس: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بھارت کے نیرج چوپڑا نے 89 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے

by NWMNewsDesk
0 comment

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے پہلے مرحلے میں گروپ بی سے بھارت کے نیرج چوپڑا نے 89 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے، گریناڈا سے تعلق رکھنے والے اینڈرسن پیٹرز نے 88.63 میٹر کی تھرو کی اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کی اور وہ گروپ میں تیسرے نمبر پر رہے۔

برازیل کے لوئیز موریسیو دا سلوا نے 85.91 میٹر کی تھرو کی اور وہ چوتھے نمبر پر رہے، اینڈرین مارڈیر نے 84.13 میٹر کی تھرو کی اور وہ پانچویں پوزیشن پر رہے، فن لینڈ کے ایٹھیلیٹ 82.91 میٹر کی تھرو کرکے چھٹے نمبر پر رہے۔

banner

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے ابتدائی راؤنڈ میں 32 ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا، اور دونوں گروپس سے ٹاپ 6 جیولن تھرور فائنل میں پہنچ گئے۔

جیولن تھرو کے مقابلوں میں گروپ اے سے جرمنی کے جولین ویبر 87.76 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے، کینیا کے جولیس ییگو 85.97 میٹر کی تھرو کی، تیسرے نمبر پر رہنے والے چیک جمہوریہ کے جیکب وڈلیچ نے 85.63 میٹر کی تھرو کی۔

گروپ اے سے فن لینڈ کے ٹونی کیرنن نے 85.27 میٹر کی تھرو کی اور وہ چوتھے نمبر پر رہے، فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے 83.81 میٹر کی تھرو کی اور وہ پانچویں پوزیشن پر رہے، جب کہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے کیشورن والکوٹ 83.02 میٹر کی تھرو کی اور وہ چھٹے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024