فرانس میں جاری اولمپکس گیمز میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں
میڈلز کی دوڑ میں چین سرفہرست، جاپان کی دوسری جبکہ میزبان ملک فرانس تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
پیرس اولمپکس کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق چین 7 گولڈ، 6 سلور اور 2 برونز میڈلز کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ چاپان 7 گولڈ، 2 سلور اور 4 برونز میڈلز کیساتھ دوسرے اور میزبان ملک فرانس 6 گولڈ، 9 سلور اور 5 برونز میڈلز کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
یرس اولمپک کے چوتھے روز کا پہلا گولڈ میڈل شوٹنگ میں سربیا کے نام رہا جو اُس کا پہلا تمغہ بھی تھا، ٹین میٹر ایئرپسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سربیا نے ترکیے کو 16، 14 کے سکور سے ہرایا، اسی ایونٹ میں بھارت نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
شوٹنگ کے ہی مینز ٹریپ ایونٹ میں برطانیہ کے نیتھن ہیلز نے نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیت لیا، اُنہوں نے 48 پوائنٹس سکور کیے جبکہ سابقہ ریکارڈ چیک ری پبلک کے شوٹر کے پاس تھا جنہوں نے ٹوکیو اولمپک میں 43 پوائنٹس بنائے تھے، چین نے چاندی اور گوئٹے مالا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں چین نے شمالی کوریا کو چار دو کے سکور سے ہرایا، جنوبی کوریا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، جوڈو میں مینز کی 81 کلو گرام کیٹیگری میں جاپان کے ناگاسی تاکا نوری نے سونے کا تمغہ جیتا،جارجیا نے چاندی اور تاجکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
جوڈو کی وویمن 63 کلو گرام کیٹیگری میں سلوینیا کی آندریا لسکی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، ان مقابلوں میں چاندی کا تمغہ میکسیکو اور کانسی کا تمغہ کوسوو نے جیتا۔
پیرس اولمپکس گیمز میں شمالی کوریا نے 8سال بعد پہلا میڈل جیت لیا،ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں چین کو شکست دے کرسلور میڈل جیتا