پی آئی اےکو ایندھن کی فراہمی معمول پر نہ آسکی۔پی ایس او سے ایندھن نہ ملنے کے باعث قومی ایئر لائن کو 16 روز میں ساڑھے 8 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
پی آئی اے کی متعدد ملکی وغیرملکی پروازیں منسوخ ہوگئیں،کراچی سے لاہور پی کے302 ،پی کے303، پی کے304،پی کے305 ،کراچی فیصل آبادپی کے 340،پی کے341، اسلام آباد کی پی کے368،پی کے 369 منسوخ ہوگئی،کراچی گوادر کی پی کے503،پی کے 504،ملتان کیلئےپی کے330،پی کے 331 بھی منسوخ ہوئی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد شارجہ کی پی کے181، پی کے182،دبئی کی پی کے233،پی کے 234 ،اسلام آبادگلگت کی پی کے601، پی کے602،پی کے605،پی کے606 اسلام آباد ریاض پی کے753، پی کے754،اسکردوکی پی کے451 ،پی کے 452 منسوخ ہوگئی۔
ابتک 16 روز میں پی آئی اے کی منسوخ کی جانے والی مجموعی پروازیں 340 ہوگئیں۔