Friday, June 13, 2025, 6:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد کے ایلیکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار اننگز

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے 30 ویں میچ میں اسلام یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اسلام آباد نے ایلیکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کے لیے 252 کا ہدف دے دیا، جواب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 28 گیندوں پر 43 رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹر رہے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ عباس آفریدی نے 34 اور ٹم سیفرٹ نے 26 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے علاوہ عامر جمال 16 اور عرفان خان 14 رنز بناسکے۔

banner

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 4، سلمان ارشاد نے 3 اور عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سلمان علی آغا ایک وکٹ لے سکے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے میچ جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

اسلام یونائیٹڈ کے اوپنرز ایلیکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور اپنی دھواں دار بیٹنگ سے کراچی کنگز کے بولرز کے چھکے چھڑا دیے اور محض 11 اوورز میں 150 رنز بنا ڈالے۔

صاحبزادہ فرحان آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹر تھے جو 41 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہونے کے بعد نئے آنے والے بیٹر راسی وینڈر ڈوسن پچ پر نہ ٹھہر سکے اور سات گیندوں پر محض ایک رنز بنا کر چلتے بنے، تاہم دوسرے اینڈ سےایلیکس ہیلز کے فلک بوس چھکوں کا سلسلہ جاری رہا۔

172 رنز کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا بھی پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد کپتان شاداب خان نے برق رفتاری سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

ایلیکس ہیلز نے محض 35 گیندیں کھیل کر 88 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

اس موقع پر شاداب خان نے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا، وہ 19 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ حیدرعلی 19 اور بین وارشس 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میرحمزہ، خوشدل شاہ، اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024