Friday, May 23, 2025, 7:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ایس ایل 10: گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 10: گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 90 رنز کا ہدف ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دےدی۔

لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 90 رنز کا ہدف ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فن ایلن اور کپتان سعود شکیل نے بالترتیب 45 اور 42 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

اس سے قبل گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے سلطانز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور 17 اوورز میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

banner

یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ملتان سلطانز کا کم ترین ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل سلطانز نے یہ ریکارڈ 2023 میں کراچی کنگز کے خلاف 101 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان 44 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ اسامہ میر 11، ڈیوڈ ولی 7، افتخار احمد 6، یاسر خان 5، کرٹس کیمفر 4، کامران غلام 3، محمد حسنین 2، عبید شاہ 1 جبکہ عثمان خان اور مائیکل بریسویل کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، جبکہ محمد وسیم جونیئر اور فہیم اشرف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024