Tuesday, April 29, 2025, 11:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی سی بی کا 804 والی ہیٹ پہنے پر عامر جمال 13 لاکھ روپے جرمانہ

پی سی بی کا 804 والی ہیٹ پہنے پر عامر جمال 13 لاکھ روپے جرمانہ

عامر جمال نے انٹرویو کے دوران ایسا ہیٹ پہنا ہوا تھا جس پر مارکر سے 804 لکھا ہوا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستانی کرکٹرز کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے سب سے زیادہ جرمانہ عامر جمال کو کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز تک کھلاڑیوں کو 30 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں۔
سب سے زیادہ جرمانہ آل راؤنڈر عامر جمال کو ہوا ہے۔

عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انٹرویو کے دوران ایسا ہیٹ پہنا ہوا تھا جس پر مارکر سے 804 لکھا ہوا تھا۔ انہیں اس وجہ سے تقریباً 13 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

banner

پی سی بی کا اس متعلق کہنا ہے کہ ’ڈسلپنری معاملات کرکٹ بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے، دنیا بھر کی طرح پی سی بی بھی ایسے معاملات پبلک نہیں کرتا کیونکہ ایسا کرنے سے کھلاڑیوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے اس لیے کرکٹ بورڈ اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرتا۔‘

آسٹریلیا میں سیریز کے دوران تین کرکٹرز کو ہوٹل تاخیر سے واپسی پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔

اسی طرح سے جنوبی افریقہ میں بھی چار کرکٹرز سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اور عباس آفریدی کو کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024