Thursday, December 26, 2024, 9:52 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد میں داخل، فوج طلب، شرپسندوں کو گولی مارنے کا حکم

پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد میں داخل، فوج طلب، شرپسندوں کو گولی مارنے کا حکم

سرینگر ہائی وے پر 'شرپسندوں' نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، چار ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کا احتجاجی قافلہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکن26 نمبر چونگی سے ریڈ زون کی طرف روانہ ہو ئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احتجاج کیلئے متبادل جگہ کی حامی بھرنے کے باوجود بشریٰ بی بی نے ماننے سے انکار کردیا تھا۔

دارالحکومت اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع26 نمبر چونگی پر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والی فورسز کے درمیان ماحول کشیدہ ہے۔

banner

مظاہرین کو ڈی چوک جانے سے روکنے کے لیے سخت انتظامات کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج طلب کر لی ہے

وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑی کے نیچے آ کر چار رینجرز اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پانچ رینجرز اور پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس واقع میں ملوث گاڑی اور اس میں سوار افراد کا تعاقب کیا گیا یا وہ فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024