Sunday, September 15, 2024, 3:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان میں 14 لاکھ لڑکیاں تعلیم سے محروم

افغانستان میں 14 لاکھ لڑکیاں تعلیم سے محروم

اسکول جانے کی عمر کی لڑکیوں کی 80 فیصد آبادی تعلیم سے محروم

by NWMNewsDesk
0 comment
یونیسکو کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان کے افغانستان میں 15 اگست 2021 سے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کم از کم 1.4 ملین لڑکیوں کو ثانوی تعلیم تک رسائی سے محروم کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ثقافتی ایجنسی یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ افغانستان میں طالبات کو پرائمری تعلیم تک اجازت ہے لیکن اب اس میں بھی تیزی سے کمی آئی ہے اور بہت محدود تعداد میں بچے بچیاں پرائمری اسکول جاتے ہیں۔
طالبان اقتدار کے 3 سال مکمل ہونے پر جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکول جانے کی عمر کی لڑکیوں کی 80 فیصد آبادی تعلیم سے محروم ہے جب کہ 14 لاکھ افغان لڑکیوں کو ثانوی تعلیم سے روکا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے لڑکیوں اور خواتین کو سیکنڈری اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم جاری رکھنے سے روک رکھا ہے۔
یونیسکو کا کہنا ہے کہ 2022 میں پرائمری اسکول میں 5.7 ملین لڑکیاں اور لڑکے تھے جب کہ 2019 میں یہ تعداد 6.8 ملین تھی۔ اسی طرح 2021 کے مقابلے میں یونیورسٹی کے طلبا کی تعداد میں 53 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسکو کے مطابق اس کمی کی وجہ سرکاری سطح پر خواتین اساتذہ کے لڑکوں کو پڑھانے پر پابندی اور بچوں کو اسکول بھیجنے والے والدین کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے وعدے کے برخلاف اب تک خواتین کو ملازمتوں سے محروم کر رکھا ہے۔
خیال رہے کہ طالبان کی حکومت کو تاحال کسی حکومت نے تسلیم نہیں کیا ہے اور اس کے مرکزی بینک کے اثاثے بھی تاحال منجمد ہیں۔ مغربی ممالک نے ان اثاثوں کی بحالی کو لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں سے مشروط کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024