Friday, February 7, 2025, 9:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا میں فوج کے ساتھ جھڑپ، کمانڈر سمیت 14 ماؤ نواز باغی ہلاک

انڈیا میں فوج کے ساتھ جھڑپ، کمانڈر سمیت 14 ماؤ نواز باغی ہلاک

ہلاک کمانڈر کا جے رام یا چلپٹی کے نام سے مشہور تھا ؛ وزارت داخلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈین سکیورٹی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ میں فائرنگ کے تبادلے میں 14 ماؤ نواز (نیکسل) باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مارے جانے والے نیکسل باغیوں میں ٹاپ کمانڈر بھی شامل ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والا کمانڈر کا جے رام یا چلپٹی کے نام سے مشہور تھا اور ان کے سر کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار رکھی گئی تھی۔

انڈین وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیکسل باغیوں کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔یہ مقابلہ حالیہ دنوں میں سکیورٹی فورسز کی باغیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں شدید ترین ہے۔ بغاوت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہیں

banner

امیت شاہ نے نیکسل باغیوں کو شکست دینے کے لیے مارچ 2026 کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فورسز کی مدد کے لیے علاقے میں مزید کمک بھیج دی گئی ہے۔

چھتیس گڑھ میں اینٹی ماؤوسٹ آپریشن کے سربراہ وویکندا سنہا کا کہنا تھا کہ فورسز اب تک جنگل کے اندر ہیں۔

اس سے قبل 16 جنوری کو چھتیس گڑھ کے جنگلات میں 12 نیکسل باغی مارے گئے تھے۔

نیکسل باغیوں کی جانب سے شروع کی گئی بغاوت میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران 287 افراد مارے گئے تھے۔

نیکسل باغیوں نے 1967 میں اپنی تحریک چین کے انقلابی رہنما ماؤزے تنگ سے متاثر ہو کر شروع کی تھی

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024