Monday, December 23, 2024, 2:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں10 اکتوبر تک توسیع کردی گئی

چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں10 اکتوبر تک توسیع کردی گئی

شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا : شاہ محمود قریشی

by NWMNewsDesk
0 comment

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی

عدالت نے ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔

دوسری طرف ریمانڈ مکمل ہونے پر شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد لایا گیا۔ خصوصی عدالت کے عملے نے شاہ محمود قریشی کی حاضری لگائی۔ شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی دس اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 40 سال سیاست کی، 39 سال ایک پرچہ نہیں ہوا تھا لیکن ایک سال میں کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشتگرد بھی بنا دیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں برف پگھلی ہے یا نہیں، جو بےگناہ ہے اسے رہائی ملنی چاہیے۔

banner

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں، اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا اور عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024