Friday, April 18, 2025, 5:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تجارتی جنگ کی بال چین کی کورٹ میں ہے: وائٹ ہاؤس

تجارتی جنگ کی بال چین کی کورٹ میں ہے: وائٹ ہاؤس

ہم 15 سے زائد تجارتی معاہدوں پر غور کر رہے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہم 15 سے زائد تجارتی معاہدوں پر غور کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم 15 سے زائد تجارتی معاہدوں پر غور کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، صدر ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی پر واضح کیا کہ اسے قانون کی پابندی کرنی چاہئے۔

کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کالج کیمپس میں یہود دشمنی کو برداشت نہیں کریں گے، ہارورڈ یونیورسٹی کو معافی مانگنی چاہئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے آج عمان کے سلطان سے بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے حوثیوں کے خلاف جاری کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر بات چیت ہفتہ کو طے ہے، تجارتی جنگ کی بال چین کی کورٹ میں ہے، چین کو ہمارے ساتھ معاہدہ کرنے کی ضرورت ہے ہمیں نہیں۔

banner

انہوں نے مزید کہاکہ ٹرمپ نے کینیڈا پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے، کسانوں کے لئے ریلیف پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024