Tuesday, April 29, 2025, 9:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کا ایئرلائنز کو امریکی کمپنی بوئنگ سے جہازوں کی ڈلیوری روکنے کا حکم

چین کا ایئرلائنز کو امریکی کمپنی بوئنگ سے جہازوں کی ڈلیوری روکنے کا حکم

امریکہ سے جہازوں کے پرزوں کی خریداری بھی بند

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹیرف کے معاملے پر تجارتی جنگ کے دوران چین نے اپنی ایئرلائنز کو کہا ہے کہ وہ امریکن کمپنی بوئنگ سے طیاروں کی ڈلیوری بند کر دیں۔

منگل کو شائع ہونے والی بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایئرلائنز کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ بوئنگ طیاروں کی ڈلیوری بند کر دیں۔ یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ سے جہازوں کے پرزوں کی خریداری بھی بند کر دیں۔

امریکی درآمدات پر بیجنگ کے جوابی ٹیرف ممکنہ طور پر ہوائی جہاز اور پرزہ جات لانے کی لاگت میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔

بلومبرگ نے کہا کہ چینی حکومت ایسے کیریئرز کی مدد کرنے پر غور کر رہی ہے جو بوئنگ جیٹ طیاروں کو لیز پر دیتے ہیں اور زیادہ اخراجات کا سامنا کرتے ہیں۔

banner

جنوری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتیں ٹیرف کے معاملے پر حالت جنگ میں ہیں۔ امریکہ نے چین کی درآمدات پر 145 فیصد ٹیرف لگایا ہے۔

چین نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف لاگو کیا ہے۔

امریکی حکام نے جمعے کو چین اور دیگر ممالک کے لیے اسمارٹ فونز، سیمی کنڈکٹرز اور کمپیوٹرز جیسی اشیا پر ڈیوٹی سے استثنیٰ کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024