Monday, January 13, 2025, 3:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین نےامریکی فوجی کمپنیوں اور ایگزیکٹوز پر پابندیاں لگادیں

چین نےامریکی فوجی کمپنیوں اور ایگزیکٹوز پر پابندیاں لگادیں

تائیوان کو اسلحے کی فروخت چین اور امریکہ کے تعلقات میں سرخ لکیر ہے؛ چین

by NWMNewsDesk
0 comment

چین نے تائیوان کو اسلحہ بیچنے پر 13 امریکی فوجی کمپنیوں اور ان کے ایگزیکٹوز پر پابندیاں لگادیں۔

چینی پابندیوں کا اعلان امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ایف 16 طیاروں اور ریڈار سسٹم کی سپورٹ کیلئے 385 ملین ڈالرز کے اسپیئر پارٹس کی فروخت کے بعد سامنے آیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت چین اور امریکہ کے تعلقات میں سرخ لکیر ہے۔

چین کی جانب سے پابندیوں کی زد پر آنے والی کمپنیوں میں ٹیلی ڈائن براؤن انجنیئرنگ، برنک ڈرونز انکارپوریشن، شیلڈ اے آی انکارپوریشن کے نام شامل ہیں۔

banner

اس کے علاوہ ریپڈ فلائٹ، ریڈ سکس سالیوشنز، سینیکسز انکارپوریشن، فائر اسٹارم لیبز، کریٹوز اَنمینڈ ائیریل سسٹمز، ہیووک اے آئی، نیروز ٹیکنالوجیز، سائبرلکس کارپوریشن، ڈومو ٹیکٹیکل کمیونیکشن اور گروپ ڈبلیو پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

پابندیوں کے زد میں آنے والے کمپنیوں میں سے 6 کے چیف ایگزیکٹو افسران کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے علاوہ ان پر چین میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے

رپورٹکے مطابق چینی حکام کی جانب سے چینی شہریوں اور کمپنیوں کو بھی پابندی کی زد پر آنے والی کمپنیوں اور افراد سے کسی قسم کے لین دین سے روک دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024