16
چین نے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس پر ایک نقلی وار ہیڈنصب کیا گیا تھا۔
چین کی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فائر کیا جانے والا میزائل بحرالکاہل میں مقررہ ہدف پر گرا۔
وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ بیلسٹک میزائل کی یہ لانچ ہمارے سالانہ تربیتی پروگرام میں معمول کا ایک حصہ ہے اور یہ تجربہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق ہے اور یہ کسی ملک یا ہدف کے خلاف نہیں ہے۔
چین نے اس تجربے سے پہلے متعلقہ ممالک کو پیشگی اطلاع کر دی تھی۔ تاہم رپورٹ میں میزائل کے راستے اور بحرالکاہل میں اس کے گرنے کے مقام کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔