بھارت اور چین نے ہمالیہ خطے میں اپنی متنازعہ سرحد پر فوجی گشت سے متعلق ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے
بھارتی وزارت خارجہ کا کہا ہے کہ بھارت اور چین نے ہمالیہ خطے میں اپنی متنازعہ سرحد پر فوجی گشت سے متعلق ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ یہ معاہدہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر فوجیوں کو ہٹانے کی جانب لے جائے گا، جو کہ ان دونوں ایشیائی ممالک کے درمیان ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے پر واقعہ مشترکہ سرحد ہے۔
مصری نے کہا، ”یہ معاہدہ بھارت اور چین کے سفارتی اور فوجی مذاکرات کاروں کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی ادوار کی بات چیت کا نتیجہ ہے اور یہ کہ 2020 میں ان علاقوں میں، جو مسائل پیدا ہوئے تھے یہ آخر کار انہیں ایک حل کی طرف لے جائے گا۔‘‘
بھارت اور چین کے مابین تعلقات جولائی 2020 میں اس وقت خراب ہوئے، جب ایک سرحدی جھڑپ میں کم از کم 20 بھارتی اورچار چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
لائن آف ایکچوئل کنٹرول چین اور بھارت کے زیر قبضہ علاقوں کو مغرب میں لداخ سے لے کر بھارتی مشرقی ریاست اروناچل پردیش تک الگ کرتی ہے، جس پر چین اپنی پوری ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔
بھارت اور چین دونوں نے پینگونگ تسو جھیل کے شمال