Thursday, January 2, 2025, 4:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین نے جنگی مشقوں کے دوران تائیوان کا گھیراؤ کرلیا

چین نے جنگی مشقوں کے دوران تائیوان کا گھیراؤ کرلیا

تائی پے کے زیرانتظام جزیروں کو ہنگامی الرٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

چین نے پیر کو جنگی مشقوں کے دوران تائیوان کے اطراف جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز تعینات کردیئے

بیجنگ کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد کا خود مختار جزیرے میں علیحدگی پسند قوتوں کو خبردار کرنا ہے۔

بیجنگ نے تائیوان کو اپنے انتظام رکھنے کے لیے طاقت کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیا اور پیر کو شروع ہونے والی مشق گزشتہ 2 سال میں اس کی چوتھی وسیع البنیاد جنگی مشق ہے۔

بیجنگ کا کہنا ہےکہ مشقوں کا مقصد تائیوان کی آزادی کے لیے سرگرم علیحدگی پسندوں کا سختی سے متنبہ کرنا ہے۔

banner

چین فوج کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کے ترجمان کیپٹن لی ژی کا کہنا ہےکہ جنگی مشق ’جوائنٹ سوارڈ بی-2024‘ میں چینی افواج کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشقوں کا دائرہ تائیوان کے شمال، جنوب اور مشرق تک پھیلا ہوا ہے، مشقوں میں سمندر اور فضا کے درمیان جنگی تیاریوں، اہم بندرگاہوں اور علاقوں کی ناکہ بندی کے موضوعات پر توجہ مرکوز ہے جبکہ سمندری اور زمینی اہداف پر حملے کی مشق بھی کی گئی ہے۔

چین کے ریاستی میڈیا کے مطابق جنگی طیارے اور بحری جہاز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

چینی کوسٹ گارڈ کو بھی تائیوان کے اطراف نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے، کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں 4 دستوں کو تائیوان کی نگرانی اور اینٹی کلاوائز سمت میں حرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رواں برس مئی میں تائیوان کی صدارت کا منصب سنبھالنے والے صدر لائی چنگ نے’علیحدگی پسند‘ قرار دینےپر بیجنگ پر برہمی کا اظہار کیا ہے، جو تائیوان کی خومختاری کے حوالے سے اپنے پیش رو کے مقابلے میں کافی واضح موقف رکھتے ہیں۔

صدر لائی چنگ نے ایک بیان میں جمہوری تائیوان کی حفاظت اور اسکی قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا جبکہ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے مشقوں کے جواب میں مناسب فوج تعینات کردی ہے۔

تائیوان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تائی پے کے زیرانتظام جزیروں کو ہنگامی الرٹ کردیا گیا ہے، جہاں جنگی طیارے اور بحری جہاز دشمن کی کسی بھی حرکت کا مناسب جواب دیں گے۔

تائیوان کا کہنا ہے کہ چینی کوسٹ گارڈ کے 4 دستے جزیرے کے گرد مشق کر رہے ہیں تاہم وہ ممنوعہ علاقے میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024