Thursday, December 5, 2024, 6:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین میں دنیا کے سب سے بڑے سونے کے ذخائر دریافت

چین میں دنیا کے سب سے بڑے سونے کے ذخائر دریافت

وانگو گولڈ فیلڈ میں موجود اس ذخیرے سے ایک ہزار ٹن سے زیادہ سونا نکالا جا سکتا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

چین نے کہا ہے کہ اس نے دنیا کا سب سے بڑا سونے کے معلوم ذخیرہ دریافت کر لیا ہے

ذخائر کی مالیت کا تخمینہ 80 ارب ڈالر (63 ارب پاؤنڈ) سے زیادہ لگایا گیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہونان کے جیولوجیکل بیورو نے بتایا کہ وسطی چین کے وانگو گولڈ فیلڈ میں موجود اس ذخیرے سے ایک ہزار ٹن سے زیادہ سونا نکالا جا سکتا ہے۔

بیورو نے اعلان کیا کہ ہونان صوبے کے علاقے پنگجیانگ میں زمین میں تقریباً ایک میل گہرائی میں سونے کے 40 منبے دریافت ہوئے ہیں۔

banner

یہ منبے طویل اور باریک چٹانوں کی دراڑیں ہیں جن میں یہ قیمتی دھات بھری ہوئی ہے۔

ماہر ارضیات کا کہنا ہے کہ صرف ان چٹانوں میں تین سو ٹن سونا موجود ہو سکتا ہے، اور مزید ذخائر گہرائی میں بھی موجود ہو سکتے ہیں۔

بیورو کے ماہرِ ارضیات اور کان کنی کے ماہر چن رولن نے کہا کہ ’بہت سی چٹانوں جن میں سوراخ کیا گیا، میں واضح طور پر سونا نظر آیا۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024