Saturday, June 21, 2025, 3:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین نے روس کو فوجی سامان فراہم کرنے کی رپورٹس مسترد کردیں

چین نے روس کو فوجی سامان فراہم کرنے کی رپورٹس مسترد کردیں

یوکرین جنگ کسی بھی فریق کو کبھی مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے؛ ماؤ نِنگ

by NWMNewsDesk
0 comment

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے روس کو فوجی سازوسامان فراہم کرنے سے متعلق کیف کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری تنازع میں کسی بھی فریق کو کبھی مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے۔

چینی وزارت خارجہ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین دوہری استعمال کی فوجی اور سویلین اشیا پر سخت کنٹرول رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی فریق اس بات سے بخوبی واقف ہے اور چین بے بنیاد الزامات اور سیاسی چالوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ یوکرین کے انٹیلیجنس چیف نے گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ چین، روس کی 20 فوجی فیکٹریوں کو مشین ٹولز، بارود اور دیگر اہم مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024