105
چین کے صوبہ حینان کے ینشانپو نامی گاؤں کے ایک اسکول میں رات 11 بجے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
چین کی مقامی نیوز ایجنسی شنوا نے آگ لگنے کے واقعے میں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔
مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اسکول سے منسلک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی حکام کی جانب سے تاحال یہ وضاحت نہیں دی گئی ہے کہ ہلاک شدہ افراد میں بچوں کی کتنی تعداد شامل ہیں۔
