Saturday, March 15, 2025, 10:56 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک

چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک

موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ بہہ گیا اور وہاں گڑھا پڑ گیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

چین میں موسلا دھار بارشوں کے دوران ہائی وے کا ایک ٹکڑا بہہ گیا جس سےبننے والے گڑھے نے 48 افراد کی جانیں نگل لیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر میزہو میں مرکزی ہائی وے سے متعدد گاڑیاں اُلٹ کر 59 فٹ گہری کھائی میں جا گریں۔

کرین کے ذریعے گاڑیاں کو نکالا گیا۔ متعدد گاڑیاں جل گئی تھیں جب کہ 80 کے قریب افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر 24 اور پھر بعد میں 48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

اس حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں جن میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کئی مسافروں کے اعضا جسم سے علیحدہ ہوگئے۔

banner

ترجمان ریسکیو آپریشن کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ بہہ گیا اور وہاں گڑھا پڑ گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024