Monday, January 13, 2025, 3:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کا لداخ میں 2 نئی کاؤنٹیز کے قیام کا اعلان

چین کا لداخ میں 2 نئی کاؤنٹیز کے قیام کا اعلان

چین کی جانب سے یہ اعلان 5 سال بعد بھارت سے سرحدی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے چند دن بعد کیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت سے ملحقہ سرحد پر چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلیے۔

بیجنگ نے ہوتان پریفیکچر میں لداخ کے کچھ حصے شامل کر کے دو نئی کاؤنٹیز کے قیام کا اعلان کردیا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی کونسل کی منظوری کے بعد ہوتان پریفیکچر میں ہیان کاؤنٹی اور ہیکانگ کاؤنٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہیان کی کاؤنٹی کا سیٹ ہونگلیوٹاؤن شپ ہے، جبکہ ہیکانگ کی کاؤنٹی کا سیٹ زیڈولا ٹاؤن شپ ہے، ان کاؤنٹیوں میں اکسائی چین کے علاقے کا ایک بڑا حصہ شامل ہے، جس پر بھارت چین پر غیر قانونی طور پر قبضے کا الزام لگاتا ہے۔

banner

چین کی جانب سے یہ اعلان 5 سال بعد سرحدی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے چند دن بعد کیا گیا، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے گزشتہ ماہ بیجنگ کا دورہ کرکے سرحدی علاقوں پر مذاکرات بھی کئے تھے۔

پچھلےماہ چینی دفاعی ترجمان نے کہا تھا کہ سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بیجنگ کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب بھارت اور چین نے ہمالیائی سرحدی تنازع پر کھلے الفاظ میں اعتراض کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024