Wednesday, January 15, 2025, 4:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کی چِپ سےمتعلق پابندیوں کی صورت میں جاپان کو جوابی کارروائی کی دھمکی

چین کی چِپ سےمتعلق پابندیوں کی صورت میں جاپان کو جوابی کارروائی کی دھمکی

جاپان چین کی جدید چپس بنانے کی صلاحیت محدود کرنے کےلئے23 اشیاء کی برآمدات پر پابندیاں عائد کی ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

چین نے جاپان کی طرف سے چینی فرموں کو چِپ سازی کے آلات کی فروخت اور سروسنگ پر مزید پابندیاں لگانے کی صورت میں سخت معاشی جوابی کارروائی سے خبردار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا موٹر نے خفیہ طور پر جاپانی حکام کو بتایا ہے کہ بیجنگ گاڑیوں کی پیداوار کے لیے درکار معدنیات تک جاپان کی رسائی کو کم کر کے پابندیوں پر ردعمل ظاہر کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متعدد چینی حکام نے اپنے جاپانی ہم منصبوں کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں اپنے مؤقف کو بارہا بیان کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے ہمیشہ عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام میں ’مصنوعی خلل‘، عام اقتصادی اور تجارتی تعاون کو سیاسی بنانے، اور چین کے خلاف سائنسی اور تکنیکی پابندیوں کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

banner

ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ ’چین ہمیشہ سے عالمی پیداوار اور سپلائے چین کی حفاظت اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہا ہے اور اس نے ہمیشہ منصفانہ، معقول اور غیر امتیازی برآمدی کنٹرول کے اقدامات کو نافذ کیا ہے۔‘

اس سے قبل جاپان نے جولائی میں چین کی جدید چپس بنانے کی صلاحیت کو محدود کرنے کے امریکی اقدام کے ساتھ ہم اہنگ ہوتے ہوئے سیمی کنڈکٹر تیار کرنے والے سازوسامان کی 23 اقسام کی برآمدات پر پابندیاں عائد کرنا شروع کردی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024