103
ٹرمپ ٹیرف کے چین نے تجارتی جنگ میں جوابی وار کرتے ہوئے امریکہ پر بھی اضافی ٹیرف کا اعلان کردیا ہے۔
چین نے امریکی زرعی اجناس اور اہم کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔
چینی وزارت خزانہ نے امریکی چکن، گندم، مکئی اور کپاس پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کی منظوری دے دی ہے۔
چینی وزارت خزانہ کی جانب سے سویابین، ڈیری مصنوعات اور دیگر غذائی اشیاء پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
چین کی وزارت تجارت نے 15 امریکی کمپنیوں پر چین سے خریداری پر پابندی لگا دی ہے۔
چینی پابندی کی زد میں امریکہ کی سب سے بڑی ڈرون ساز کمپنی Skydio بھی شامل ہے۔ جو امریکی فوج اور ہنگامی سروسز کو ڈرون فراہم کرتی ہے۔
