Monday, May 12, 2025, 3:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین میں ریسٹورنٹ میں آتشزدگی؛ 22 افراد جھلس کر ہلاک

چین میں ریسٹورنٹ میں آتشزدگی؛ 22 افراد جھلس کر ہلاک

زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

چین کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں ہونے والی آتشزدگی میں 22 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

آگ لگنے کا واقعہ شمال مشرقی چین کے شہر لیاو یانگ کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔

آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

banner

امدادی کاموں کے دوران 30 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں 22 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئی تھیں۔ تین میں سے ایک زخمی کی حالت نازک قرار دی جا رہی ہے۔

تاحال ریسٹورینٹ میں آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

صدر شی  پنگ نے واقعے کو انتہائی سبق آموز حادثہ قرار دیتے ہوئے مقامی حکام کو زخمیوں کا فوری علاج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چینی صدر نے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں بھی ہبئی صوبے کے ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گزشتہ برس بھی ہبئی اور شینزن میں گیس دھماکوں کے واقعات میں بھی متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024