109
سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گناوردینا نے بیجنگ میں اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا چین نے ہمارے ملک کی اسٹریٹجک گہری سمندری بندرگاہ اور دارالحکومت کا ہوائی اڈہ تیار کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم لی چیانگ نے وعدہ کیا ہے کہ چین، سری لنکا کے قرضوں کی مدت میں توسیع اور شرح سود کو ایڈجسٹ کرنے میں معاونت کرے گا۔
سری لنکن وزیر اعظم نے کہا کہ بیجنگ نے کولمبو بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ہمبنٹوٹا بندرگاہ کی توسیع اور ترقی میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
جاپان کی فنڈنگ سے کولمبو کے ہوائی اڈے کی توسیع سری لنکا کے قرضوں کے ڈیفالٹ کے بعد سے رکی ہوئی ہے۔
