یورپی ملک چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئےہیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےچفائرنگ ہوتے ہی یونیورسٹی میں بھگڈر مچ گئی جبکہ فائرنگ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی کو خالی کرالیا گیا ہے۔
Chaos in Prague as a shooter (David Koza) who eventually committed suicide opened fire on students at the Charles University.
4 students have died, one of which fell off the building’s window ledge, where they were desperately trying to take cover. pic.twitter.com/R1gran9LiO
— Rami Jarrah (@RamiJarrah) December 21, 2023
پراگ ریسکیو سروس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 30 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
چیک ری پبلک کے وزیراعظم پیٹر فیالا نے اپنے تمام شیڈول پروگرام منسوخ کردیئے۔