Saturday, September 14, 2024, 1:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈانس اسکول میں تین بچیوں کا قتل: برطانیہ میں پُر تشدد احتجاج جاری

ڈانس اسکول میں تین بچیوں کا قتل: برطانیہ میں پُر تشدد احتجاج جاری

متعدد پولیس اہل کار زخمی, کئی املاک کو بھی نقصان، مساجد کی سیکیورٹی سخت

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے شمال مغربی علاقے ساؤتھ پورٹ میں تین کمسن بچیوں کی ہلاکت کے بعد ملک کے متعدد شہروں میں شروع ہونے والے پر تشدد مظاہرے ہفتے کو بھی جاری رہے جن میں متعدد پولیس اہل کار زخمی ہوئے ہیں جب کہ کئی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ساؤتھ پورٹ واقعہ سے متعلق غلط معلومات پھیلنے کی وجہ سے امیگریشن مخالف سینکڑوں مظاہرین نے کئی قصبوں اور شہروں میں احتجاج شروع کر دیا۔

غلط معلومات میں کہا گیا تھا کہ بچوں کو ڈانس کلاس میں چاقو کے حملے سے ہلاک کرنے والا مشتبہ شخص ایک بنیاد پرست تارک وطن تھا۔

گزشتہ پیر کو ساؤتھ پورٹ کے ایک مقامی ڈانس اسکول میں بچوں کی ڈانس پرفارمنس کے دوران چاقو سے مسلح ایک شخص نے اچانک حملہ کر دیا تھا جس میں تین بچیاں ہلاک ہوئی تھیں۔

banner

پولیس کا کہنا ہے کہ سترہ سالہ مشتبہ شخص ایکزل ردا کبانا برطانیہ میں پیدا ہوا تھا۔ تاہم اس کے باوجود امیگریشن مخالف اور مسلم مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں جو تشدد، آتش زنی اور لوٹ مار میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے چار مختلف خطوں میں واقع چار شہروں لیور پول، برسٹل، ہل اور بل فاسٹ میں مظاہرے شروع ہوئے جب کہ امیگریشن مخالف مظاہرین اور نسل پرستی کے مخالف گروہوں کے حامی افراد کے درمیان ہاتھا پائی اور بوتلیں پھینکنے کی رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں۔

مظاہروں کے دوران متعدد پولیس اہل کار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ پولیس اہلکار اس وقت زخمی ہوئے جب وہ حریف مظاہرین جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی، کو تصادم سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

شمال مغربی شہر میں پولیس کا کہنا ہے کہ لیور پول میں دو پولیس افسران چہرے کے فریکچر کے ساتھ اسپتال میں داخل ہوئے جب کہ ایک پولیس اہل کار کو موٹر سائیکل سے دھکیلا گیا اور اس پر حملہ کیا گیا۔

پولیس نے پورے ملک سے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جو پر تشدد واقعات اور لوٹ مار میں ملوث تھے۔

علاوہ ازیں کئی شہروں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

منگل کو ساؤتھ پورٹ کی ایک مسجد پر کیے جانے والے حملے کے بعد پورے ملک میں مساجد کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جمعے کو سندر لینڈ میں سینکڑوں امیگریشن مخالف مظاہرین نے ایک مسجد کے قریب پولیس پر پتھراؤ کیا اور ایک کار اور پولیس اسٹیشن کو مظاہرین نے آگ لگا دی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024