Sunday, February 16, 2025, 1:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈریم اینڈ؛ کنگ کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈریم اینڈ؛ کنگ کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کوہلی اپنے آخری میچ میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نےٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹی ٹوئنٹی کا آخری ورلڈکپ اور آج کا فائنل بھارت کیلئے آخری میچ تھا۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے نئی نسل کیلئے جگہ چھوڑی جائے، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔

banner

کوہلی کو فائنل کیلئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ویرات نے 125 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی کی اور ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 4188 رنز بنائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024