Friday, February 7, 2025, 8:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

نئے قانون کے تحت 2افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈنمارک نے جمعہ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار دینے کے نئے قانون کے تحت 2افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایک تہوار کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

حکام کی جانب سے ملزمان کے مبینہ اقدامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

banner

یاد رہے کہ 2023 میں ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے متعدد واقعات ہوئے تھے جس کے بعد مسلمان ممالک نے ایسی مذموم حرکتوں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مسلم دنیا میں غم و غصہ پھیل گیا تھاجس کے بعد ڈنمارک میں 7 دسمبر 2023 کو قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی قرار دینےکا بل منظور کیا گیا تھا جو چند روز بعد نافذ العمل ہو گیا تھا۔

اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے یا 2 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024