Friday, April 18, 2025, 6:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈونلڈ ٹرمپ اور رُوس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ

ڈونلڈ ٹرمپ اور رُوس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ

روس کا یوکرین کے ’انفراسٹرکچر‘ پر حملے روکنے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی جنگ میں ’انفراسٹرکچر اور توانائی کے اہداف‘ پر حملے 30 روز کے لیے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور رُوس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان منگل کو ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں یوکرین کی جنگ کو ختم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ٹرمپ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ’ممکنہ طریقوں‘ پر امریکہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر کی روسی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ ’یوکرین میں وسیع جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا فوری طور پر آغاز ہونا چاہیے۔‘

banner

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ مذاکرات مشرق وسطیٰ میں فوری طور پر شروع ہوں گے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکہ اور روس کے تعلقات بہتر ہوتے ہیں تو اس کے معاشی اور جیوپولیٹیکل اہداف پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔‘

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ’دونوں صدور کے درمیان اچھی گفتگو ہوئی ہے، بات چیت کا آغاز (امریکی وقت کے مطابق) صبح 10 بجے ہوا تھا اور یہ 90 منٹ تک جاری رہی۔‘

وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین اسکاوینو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ’صدر ٹرمپ کی روسی ہم منصب کے ساتھ گفتگو اچھی رہی۔‘

دونوں صدور کی ٹیلی فونک بات چیت کے بعد کریملن نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ تنازع صرف اسی صورت میں حل ہو سکتا ہے جب مغربی ممالک یوکرین کے لیے فوجی اور انٹیلی جنس تعاون روک دیں۔‘

کریملن نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعے کو بڑھنے سے روکنے اور اس کے حل کے لیے اہم شرط یہ ہے کہ یوکرین کو غیرملکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس شیئرنگ مکمل طور پر روک دی جائے۔

روس کا کہنا ہے کہ ’یوکرین کو غیرملکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس شیئرنگ روک دی جائے‘ (فائل فوٹو: گیٹی امیجز)

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اس گفتگو سے پہلے امید ظاہر کی تھی کہ وہ صدر پوتن کو اس بات پر قائل کر لیں گے کہ وہ امریکہ کی تجویز کردہ 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کریں اور تین سال سے جاری یوکرین جنگ کے مستقل خاتمے کی طرف بڑھیں۔

یوکرین دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کے سب سے بڑے تنازعے میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر چکا ہے، جس میں اب تک لاکھوں افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور قصبے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024