امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ارب پتی حامی ایلون مسک کے ساتھ ایکس پر براہ راست نشر ہونے والے انٹرویو میں امیگریشن کی موجودہ پالیسی کو ’زومبی جیسی تباہی‘ اور صدر جو بائیڈن کو بارہا ’احمق‘ قرار دیا۔
انہوں نے پناہ گزینوں کو فلم ’ورلڈ وار زیڈ‘ میں دکھائے گئے زومبیز سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ’یہاں (امریکہ میں) لوگ اسی طرح بہتے ہوئے آ رہے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ امریکہ کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ کرہ ارض کے ہر فرد کو یہاں آنے دے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈیموکریٹ حریف کملا ہیرس تو جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور کاملا ہیرس کے پاس کئی ماہ اب بھی باقی ہیں مگر وہ کچھ نہیں کریں گے۔
اقتدار میں آنے کے بعد ان کی انتظامیہ اسرائیلی کے آئرن ڈوم کے طرز پر امریکی دفاع کی خاطر نئے میزائل ڈیفنس سسٹم کی تیاری پر غور کرے گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایکس کے مالک ایلون مسک کےڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انٹرویو کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ کریش کر گئی۔
ایکس کاؤنٹر کے مطابق 13 لاکھ افراد سائٹ پر انٹرویو سننے کے لیے موجود تھے۔ تاہم انٹرویو شروع ہونے کے 40 منٹ بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں مسائل آنا شروع ہوئے اور 45 منٹ پر ٹریفک کی وجہ سے ویب سائٹ کریش کرگئی۔
ایلون مسک نے اس بارے میں کہا کہ پلیٹ فارم کو سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مسک نے کہا کہ ’بڑے پیمانے پر یہ سائبر حملہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کچھ لوگ ٹرمپ کو کچھ کہنے کی مخالفت کرتے ہیں۔‘
ریپبلکن امیدوار نے موسمیاتی تبدیلی اور سطح سمندر میں اضافے کی حقیقت کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’سب سے بڑا خطرہ گلوبل وارمنگ نہیں ہے اور اگلے 400 سالوں میں سمندر کی سطح میں ایک انچ کا آٹھواں حصہ ہی بڑھے گا