2
آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر شدید حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
البانیز نے کہا کہ آسٹریلیا مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔
انتھونی البانیز کا کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر کنٹرول کرنے کے اعلان سے انہیں دھچکا لگا۔
آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیزکا کہنا تھا مشرق وسطی کے خطے میں امن اور استحکام کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران غزہ کو امریکی کنٹرل میں لینے کی تجویز پیش کی تھی۔