Thursday, December 5, 2024, 6:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی 15 رکنی کابینہ کا انتخاب مکمل کرلیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی 15 رکنی کابینہ کا انتخاب مکمل کرلیا

سابق فٹبالر وزیر ہاؤسنگ اور شہری ترقی، سابق پادری وزیر سابق فوجی امور، نائن الیون حملوں میں اپنے بھائی سمیت 658 ملازمین کو کھونے کے بعد بچ جانے والے وزیر کامرس ہوں گے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف تین ہفتوں میں اعلیٰ عہدوں کیلئے اسٹیبلشمنٹ اور غیر روایتی عہدے داروں کی ایک صف کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی کابینہ کے اندر سرفہرست 15 عہدوں کیلئے اپنے انتخاب کو مکمل کرلیا۔

1۔ سابق صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ٹرمپ کی کابینہ میں محکمہ صحت اینڈ ہیومن سروسز کے سربراہ ہوں گے۔ کینیڈی جونیئر آنجہانی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے اور سابق اٹارنی جنرل رابرٹ کینیڈی کے بیٹے ہیں۔

2۔ ٹرمپ نے اوریگون سے لوری شاویز ڈی ریمر کو محکمہ محنت کے اگلے وزیر کے طور پر منتخب کیا ہے۔

3۔ ٹرمپ نے انوسٹمنٹ فرم کے اسکوائر گروپ کے بانی اور فیڈرل ریزرو کی سیاسی نگرانی کے پرجوش پروموٹر اسکاٹ بیسنٹ کو وزیرخزانہ نامزد کیا، 62 سالہ اسکاٹ بیسنٹ کا شمار ارب پتی سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے، وہ امریکا کی تاریخ کے پہلے ہم جنس پرست وزیرِ خزانہ ہوں گے۔

banner

4۔ کیوبا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے بیٹے مارکو روبیو ٹرمپ کی آئندہ انتظامیہ میں وزیر خارجہ ہوں گے۔ امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مارکو روبیو ماضی میں ٹرمپ کے سخت ناقد رہ چکے ہیں۔

5۔ ٹرمپ نے امریکی وزیر دفاع کے لیے ایک اعزاز یافتہ سابق فوجی اورفاکس نیوز کے سابق میزبان پیٹ ہیگستھ کو نامزد کیا ہے۔

6۔فلوریڈا کی سابق اٹارنی جنرل پام بوندی کو میٹ گیٹز کے دستبردار ہونے کے بعد انصاف کا قلمدان سنبھالنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

7۔منتخب امریکی صدر نےڈوگ برگم کو وزیر داخلہ نامزد کیا ہے وہ تاجر اور سیاست دان ہیں جو 2016 سے نارتھ ڈکوٹا کے 33ویں گورنر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

8۔ امریکہ فرسٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی سی ای او اور صدر بروک رولنز وزیرِ زراعت کی زمہ داری سنبھالیں گے

9۔نو منتخب صدر ٹرمپ نے ہاورڈ لوٹنک کو وزیر کامرس نامزدکیا۔لوٹنک، 63، ٹرمپ کی ٹرانزیشن ٹیم کے شریک چیئر کے طور پر کام کر چکے ہیں اور ٹرمپ کی 2020 اور 2024 کی مہموں کے لیے ایک اہم فنڈ ریزر تھے۔

10۔ اسکاٹ ٹرنر کو وزیر ہاؤسنگ اور شہری ترقی کا وزیرنامزدکیا گیا ہے، وہ سیاستدان، اور سابق فٹ بالر ہیں، اس سے قبل وائٹ ہاؤس بحالی کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

11۔وسکونسن کے سابق عوامی نمائندے شون ڈفی کو وزیرٹرانسپورٹیشن نامزد کیا گیا ہے۔

12۔ ٹرمپ نے اپنی حکومت میں محکمۂ توانائی کی قیادت کے لیے کرس وائٹ کا انتخاب کیا ہے۔کرس رائٹ ڈینور، کولاراڈو میں قائم لبرٹی انرجی کے سی ای او ہیں۔

13۔ ٹرمپ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر لنڈا میک موہن کووزیر تعلیم نامزدکیا۔

14۔ سابق فوجی امورڈگلس ایلن کولنز امریکی وکیل اور ریٹائرڈ سیاستدان ہیں جنہوں نے 2013 سے 2021 تک جارجیا کے 9ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کے لیے امریکی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیں۔

15۔ جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو نئی امریکی انتظامیہ میں ہوم لینڈ سکیورٹی کا قلمدان سنبھالنے کے لیے منتخب کیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024