Tuesday, April 29, 2025, 10:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ممالک پر ٹیرف 90 روز کے لیے روک دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ممالک پر ٹیرف 90 روز کے لیے روک دیا

چین پر ٹیرف 125 فیصد کرنے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی مارکیٹس میں کساد بازاری کے پیش نظر بیش تر ممالک کی درآمدات پر عائد کردہ ٹیرف کو 90 دن تک روک کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے عائد کیےگئے جوابی محصولات میں 90 دن کا وقفہ کررہے ہیں اور اس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’75 سے زائد ممالک نے ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کے لیے کہا ہے، یہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے امریکا کے خلاف جوابی اقدام نہیں اٹھایا۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ٹرتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’چین کی جانب سے بین الاقوامی مارکیٹ کے حوالے سے عدم توقیری پر مبنی رویے کے اظہار کے پیش نظر میں چینی درآمدات پر ٹیرف میں فوری طور پر 125 فیصد اضافہ کر رہا ہوں۔‘

banner

امریکی صدر نے بتایا کہ جو ممالک جوابی ٹیرف نہیں لگا رہے ان کے لیے وقت کا اعلان کیا ہے، ٹیرف پر ہرکوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے، مختصر وقت کے لیے ٹیرف کو واپس لیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ لوگ ٹیرف کے بارے میں خوفزدہ ہو رہے ہیں، 90 دن کا وقفہ ان ممالک کے لیے ہے جنہوں نے اضافی ٹیرف عائد نہیں کیا، چین کے ساتھ بھی ڈیل ہوسکتی ہے،سب سے منصفانہ ڈیل ہوگی۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکی ٹریژری سیکرٹری اسکاٹ بیسنیٹ اور وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ کینیڈی اور میکسیکو سمیت دیگر ممالک پر عائد کیے گئے جوابی ٹیرف میں 90 روز کا وقفہ کیا گیا ہے جبکہ 10 فیصد بیس لائن ٹیرف بدستور لاگو رہے گا۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، ڈاو جونز میں 2 ہزار پوانٹس کی تیزی جبکہ نیسڈیک میں 8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل قیمت میں 2 فیصد اضافہ جبکہ سونے کی عالمی مارکیٹ میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024