امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک اب بس کردیں۔
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ سب رک جائے، اور اگر میں کچھ مدد کر سکتا ہوں، تو میں حاضر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے مصالحت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے بند کردیں۔
امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کو جھڑپیں روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک اب بس کردیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کو اپنے اختلافات حل کرنے میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اگر میں مدد کے لیے کچھ کرسکا تو ضرور کروں گا۔
اس سے قبل، ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف بھارتی حملوں کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ خبر منگل کی شام اوول آفس کی تقریب سے پہلے ملی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ جانتے تھے کہ ماضی کی بنیاد پر کچھ ہونے والا ہے، وہ طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ وہ کئی دہائیوں اور صدیوں سے لڑ رہے ہیں، تاہم مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا۔